عمر برق و شرار ہے دنیا
عمر برق و شرار ہے دنیا
کتنی بے اعتبار ہے دنیا
داغ سے کوئی دل نہیں خالی
کیا کوئی لالہ زار ہے دنیا
ہر جگہ جنگ ہر جگہ ہے نزاع
عرصۂ کار زار ہے دنیا
آنے جانے پہ سانس کے ہے مدار
سخت ناپائیدار ہے دنیا
ایک جھونکے میں ہے ادھر سے ادھر
چار دن کی بہار ہے دنیا
بد تر اس کو سمجھ خزاں سے امیرؔ
دیکھنے کو بہار ہے دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.