پرانا ہوں مجھے چھوڑو نیا ساتھی مبارک ہو
پرانا ہوں مجھے چھوڑو نیا ساتھی مبارک ہو
یہی بس تم سے کہنا ہے تمہیں شادی مبارک ہو
ترے ہاتھوں پہ یہ رنگ حنا میرا لہو ہوگا
مگر میری طرف سے بھی تمہیں مہندی مبارک ہو
دعا گو ہوں ہمیشہ کے لیے قائم رہے رشتہ
سدا بستے رہو دونوں کہ یہ جوڑی مبارک ہو
تمھارے تن پہ ہر اک رنگ کا ملبوس سجتا ہے
تمہارا پیرہن لہنگا ہو یا ساڑی مبارک ہو
تمہارا گھر ہمیشہ کے لئے آباد ہو تجھ سے
نئی کوٹھی نیا بنگلہ نئی گاڑی مبارک ہو
وہ شہزادہ تھا لیکن تم فقط شہزاد تھے فیصلؔ
سو اس خوش بخت شہزادے کو شہزادی مبارک ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.