درد میرا ہے کچھ دوا ہے کچھ
درد میرا ہے کچھ دوا ہے کچھ
میں نے مانگا تھا کچھ ملا ہے کچھ
ہے دعا کچھ تو مدعا ہے کچھ
دل وحشی تجھے ہوا ہے کچھ
یہ مہکتی فضا بتاتی ہے
ذکر ان کا کہیں ہوا ہے کچھ
یہ جو رنگ انا ہے چہرے پر
دوستوں سے مجھے ملا ہے کچھ
کشتیاں ڈوب کر بتاتی ہیں
ناخدا کچھ ہے اور خدا ہے کچھ
دل تڑپتا ہے آج پھر میرا
یا الٰہی انہیں ہوا ہے کچھ
میرے دل کو جلانے والے دیکھ
تیرا دامن بھی جل گیا ہے کچھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.