مسئلوں میں گھرے سے رہتے ہیں
مسئلوں میں گھرے سے رہتے ہیں
چاند تارے بجھے سے رہتے ہیں
نیند ہے اب جدا نگاہوں سے
رات بھر رتجگے سے رہتے ہیں
ہو گئے خواب بھی جدا ہم سے
آج کل وہ ڈرے سے رہتے ہیں
داستان جگر بیاں کر دی
قصے کچھ ان سنے سے رہتے ہیں
دھڑکنوں میں بسا جو کرتے تھے
ان سے اب فاصلے سے رہتے ہیں
میری تقدیر سو گئی لیکن
دل کے ارماں جگے سے رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.