چار سو آگ جنگ کی دیکھی
چار سو آگ جنگ کی دیکھی
امن کی آنکھ میں نمی دیکھی
ٹوٹنا ہی تھا باندھ اشکوں کا
مدتوں بعد تو خوشی دیکھی
ساتھ جب دوستوں کے بیٹھ گئے
ہم نے ہرگز نہ پھر گھڑی دیکھی
سب سمندر لہو لہو دیکھے
ہر ندی بھی کراہتی دیکھی
دوسروں کے نہ عیب گنوائے
دیکھی جب خود میں ہی کمی دیکھی
رات دن خواہشوں کا بوجھ لیے
زندگی ہم نے دوڑتی دیکھی
ساتھ دینے کا دم جو بھرتے تھے
وقت پر ان کی بات بھی دیکھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.