رات میں نے روشنی سے بات کی
رات میں نے روشنی سے بات کی
اس کی ہر پاکیزگی سے بات کی
جس میں جتنا ظرف ہوتا ہے میاں
اس نے اتنی عاجزی سے بات کی
عشق کے وہ بھی نشے میں چور تھا
میں نے بھی دیوانگی سے بات کی
یار میرا مسئلہ آسان تھا
اس نے ہی پیچیدگی سے بات کی
خود سے امجدؔ بات کر کے یوں لگا
جیسے میں نے زندگی سے بات کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.