جو بھی دیوانے ہوتے ہیں
جو بھی دیوانے ہوتے ہیں
بیج محبت کا بوتے ہیں
عشق ورائے سود و زیاں ہے
کیا پاتے ہیں کیا کھوتے ہیں
دنیا سے کیا آس مدد کی
اپنی مصیبت خود ڈھوتے ہیں
تم کیا جانو ہجر کے مارے
کتنی مشکل سے سوتے ہیں
جیتے جی کچھ قدر کرو گے
مرنے پر تو سب روتے ہیں
میرے کچھ ہم عصر تو جیسے
میرؔ و غالبؔ کے پوتے ہیں
ہجر میں یہ حالت ہے سحرؔ کی
اشکوں سے چہرہ دھوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.