تیری آنکھوں سے آنکھیں ملانے کے بعد
تیری آنکھوں سے آنکھیں ملانے کے بعد
یاد آئی محبت زمانے کے بعد
دو گھڑی کا نہیں ملتا چین و سکوں
دو گھڑی ساتھ تیرے بتانے کے بعد
میری دیوار کا رنگ ہی اڑ گیا
ایک تصویر تیری ہٹانے کے بعد
بھولنا مت انہیں یاد کرتے رہو
لطف کچھ بھی نہ ہوگا بھلانے کے بعد
پا گیا ہوں جہاں کی سبھی راحتیں
کل کسی کو گلے سے لگانے کے بعد
دل کو آرام ہے من کو بھی چین ہے
حال اپنا کسی کو بتانے کے بعد
میرے گھر میں عجب روشنی چھائی ہے
ایک جلتا ہوا گھر بجھانے کے بعد
اک مصور ترقی بہت کر گیا
ایک تصویر تیری بنانے کے بعد
میں تو پیچھا کروں گا کہاں جاتی ہے
میرے اس جسم سے جان جانے کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.