جلوہ نظر آ جائے جو اک بار تمہارا
جلوہ نظر آ جائے جو اک بار تمہارا
کیا کچھ نہ کرے طالب دیدار تمہارا
بہتر ہے نہ آئے گی قضا خیر نہ آئے
بے موت ہی مر جائے گا بیمار تمہارا
مجھ پر جو ستم ڈھائے ستمگار وہی ہے
میں نام تو لیتا نہیں سرکار تمہارا
کس کا ہے مجھے پاس عدو پوچھ رہے ہیں
کہہ دے نہ کہیں وہ بت عیار تمہارا
جو پیار سے برہم ہوں انہیں پیار کرو تم
دنیا سے نرالا ہے قمرؔ پیار تمہارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.