ذرا سی بات پر دل کا مرے بیمار ہو جانا
ذرا سی بات پر دل کا مرے بیمار ہو جانا
مری چھوٹی سی خواہش اور ترا انکار ہو جانا
مہینوں تک یہ روحانی دوا کا کام کرتا ہے
اچانک سر بہ سر تیرا کہیں دیدار ہو جانا
محبت اپنے حصے کا سبھی سے کام لیتی ہے
ترا مصروف رہنا اور مرا بیکار ہو جانا
کہانی کا یہ حصہ اب بھی کوئی خواب لگتا ہے
مرا پائل پہننا اور ترا جھنکار ہو جانا
مری دشواریوں کو رات دن یہ آزماتا ہے
ترا آسان رہنا پھر کبھی دشوار ہو جانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.