جب بھی میں تیرا یہ چہرہ دیکھتا ہوں
جب بھی میں تیرا یہ چہرہ دیکھتا ہوں
چہرہ اس میں صرف اپنا دیکھتا ہوں
آنکھیں تیری یوں تو گہری ہیں بہت پر
جتنا دکھ پاتا ہے اتنا دیکھتا ہوں
آج شاید میں نہیں ہوں تیرا لیکن
خود کو اک دن تیرا ہوتا دیکھتا ہوں
دیکھ کر تم آنکھوں میں میری کسی دن
دیکھنا یہ کہ میں کیا کیا دیکھتا ہوں
تجھ سے پہلے تیرگی میں مر رہا تھا
تیرے آنے سے اجالا دیکھتا ہوں
دنیا یہ میرے لیے اب مر چکی ہے
سو میں تجھ میں اپنی دنیا دیکھتا ہوں
بعد مدت کے ملے ہو تم مجھے پر
مدتوں کا تم سے رشتہ دیکھتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.