Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے جن میں عزم وہ بے جا سہارا چھوڑ دیتے ہیں

ڈاکٹر اعجاز رسول

ہے جن میں عزم وہ بے جا سہارا چھوڑ دیتے ہیں

ڈاکٹر اعجاز رسول

MORE BYڈاکٹر اعجاز رسول

    ہے جن میں عزم وہ بے جا سہارا چھوڑ دیتے ہیں

    جنہیں دریا میں جینا ہے کنارہ چھوڑ دیتے ہیں

    مخالف جو ہیں باطل کے وہ طوفاں سے نہیں ڈرتے

    حصول حق کی چاہت میں سفینہ چھوڑ دیتے ہیں

    جنہیں کہنے پہ قدرت ہے وہ کہتے ہیں سلیقے سے

    غزل کے درمیاں کوئی اشارہ چھوڑ دیتے ہیں

    چلے جاتے ہیں اکثر چاند کی جانب وہ کترا کر

    زمیں پر رہنے والوں کو تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں

    بہایا قافلہ بندی میں جس نے خون دل اپنا

    اسی کو قافلے والے اکیلا چھوڑ دیتے ہیں

    ہیں کچھ نقاد ایسے بھی کہ جو تہہ تک نہیں جاتے

    حواشی دیکھتے ہیں متن سارا چھوڑ دیتے ہیں

    کسی نکتے پہ وہ اعجازؔ سنجیدہ نہیں ہوتے

    مسائل کو بنا کر اک تماشہ چھوڑ دیتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے