Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل کے ماتم میں اگر میں سوئے دریا دیکھتا

علی میاں کامل لکھنوی

دل کے ماتم میں اگر میں سوئے دریا دیکھتا

علی میاں کامل لکھنوی

MORE BYعلی میاں کامل لکھنوی

    دل کے ماتم میں اگر میں سوئے دریا دیکھتا

    موج کی بکھری ہوئی زلف چلیپا دیکھتا

    التہاب اتنا تپ غم کا مجھے کرتا بلند

    نبض میری بام گردوں پر مسیحا دیکھتا

    شکر کرتا ہوں کہ سونپا خاک میں عریاں بدن

    کیا قلق ہوتا کفن جس روز میلا دیکھتا

    زندہ بے اسبابئ دنیا سے ہوں اے دور چرخ

    مر گیا ہوتا کفن جس دن مہیا دیکھتا

    ہجر میں بالیں پہ اے دل موت ہی آ بیٹھتی

    کوئی تو میرے تڑپنے کا تماشا دیکھتا

    ان کی مرضی تھی کہ خوش ہوتا جلا کے دل کو میں

    پھونکتا خود اپنے دل کو خود تماشا دیکھتا

    شام ہوتے پڑ رہا زنجیر در کی کر کے بند

    آنے والا کون تھا کس کا میں رستہ دیکھتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے