درد دل کی دوا نہیں کوئی
درد دل کی دوا نہیں کوئی
اس سے بہتر سزا نہیں کوئی
ہجر ہی سے ہمیں گزرنا ہے
کیا نیا راستہ نہیں کوئی
حسن میں مبتلا ہے ہر اک شخص
عشق میں مبتلا نہیں کوئی
چاند کے مثل وہ حسیں چہرہ
اب اسے دیکھتا نہیں کوئی
زخم سارے انہیں کے باعث ہیں
یار پھر بھی گلہ نہیں کوئی
عشق ہی صرف تھا مجھے دانشؔ
اور میری خطا نہیں کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.