Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ موت ایک شخص کا ارمان بھی تو ہے

تنہا غفیر

یہ موت ایک شخص کا ارمان بھی تو ہے

تنہا غفیر

MORE BYتنہا غفیر

    یہ موت ایک شخص کا ارمان بھی تو ہے

    لیکن وہ اس کو دیکھ کے حیران بھی تو ہے

    وہ جا رہا ہے جانے دو اب اس کو دوستو

    اب کیا کرے وہ مجھ سے پریشان بھی تو ہے

    اس سے بچھڑ کے گھر کی طرف رخ نہیں کیا

    آخر ہمارے سامنے زندان بھی تو ہے

    ہم اس سے بدلا لیں گے کبھی اور پھر کہیں

    دشمن ہے یہ مگر مرا میہمان بھی تو ہے

    یہ عشق پیار ویار کسی کام کے نہیں

    ہاں یار اس میں جان کا نقصان بھی تو ہے

    تجھ کو تو یار جونؔ کی غزلیں بھی یاد ہیں

    اور تیرے پاس میرؔ کا دیوان بھی تو ہے

    جب اپنے ساتھ نکلے گا سب سیکھ جائے گا

    آخر یہ اس جہان سے انجان بھی تو ہے

    چھوڑو جو ہو گیا وہ ہوا کیا کہے کوئی

    یارو وہ لڑکی تھوڑی سی نادان بھی تو ہے

    تنہا غفیرؔ شاعروں میں نام ہے مرا

    اب میرے پاس خود کی یہ پہچان بھی تو ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے