ہر کلی پہ دباؤ ہے پیارے
ہر کلی پہ دباؤ ہے پیارے
ایسا رت کا بہاؤ ہے پیارے
یہ جو مجھ کو تناؤ ہے پیارے
اس کے غم کا دباؤ ہے پیارے
تھوڑا بہتر سجھاو دے مجھ کو
میرا انتم پڑاؤ ہے پیارے
اس کی چپی سنائی دیتی ہے
اتنا گہرا لگاؤ ہے پیارے
عشق وہ بھی بغیر آنسو کے
یہ خیالی پلاؤ ہے پیارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.