Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک چنگاری کو ایسے وہ ہوا دیتا تھا

پرویندر انوراگی

ایک چنگاری کو ایسے وہ ہوا دیتا تھا

پرویندر انوراگی

MORE BYپرویندر انوراگی

    ایک چنگاری کو ایسے وہ ہوا دیتا تھا

    آگ کے بننے سے پہلے ہی بجھا دیتا تھا

    اس طرح سے وہ چراغوں کو سزا دیتا تھا

    صبح ہوتے ہی انہیں روز جلا دیتا تھا

    جیسے ہی کوئی نیا خواب سجاتا تھا میں

    لمس تیرا مجھے نیندوں سے جگا دیتا تھا

    پوچھیے مت کوئی حد میرے تعلق کی اب

    میرا تو حال وہ آنکھوں سے بتا دیتا تھا

    تنہا رہنے کا اسے شوق لگا تھا ایسا

    روز پیڑوں سے پرندوں کو اڑا دیتا تھا

    کاٹتا تھا وہ اندھیروں میں جو ٹہنی ہر شب

    ان کو پھلنے کی اجالوں میں دعا دیتا تھا

    آئنہ جھوٹ نہیں بولتا تھا پہلے کبھی

    کس کی دستار گرے گی یہ بتا دیتا تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے