ہر طرف نور سا اتر آیا
ہر طرف نور سا اتر آیا
ایسا چہرہ ہمارے گھر آیا
ہم نے بھی جھیلا زندگی کو مگر
سب کو اپنا ہی دکھ نظر آیا
کوئی نعم البدل زمیں کا نہیں
آسماں سے میں جلد اتر آیا
تیرے پہلو کی مجھ کو یاد آئی
راہ میں جب کوئی شجر آیا
میں ترے بعد بھی مکمل ہوں
آج ایسا مجھے نظر آیا
جیب مجبور کر رہی تھی مجھے
اس لیے ملک چھوڑ کر آیا
دل تو ویسے بھی تھا اسی لائق
زخم لیکن جو روح پر آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.