Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں اس کو بھولنے کے تصور سے ڈر گیا

بھرت شرما تغزل

میں اس کو بھولنے کے تصور سے ڈر گیا

بھرت شرما تغزل

MORE BYبھرت شرما تغزل

    میں اس کو بھولنے کے تصور سے ڈر گیا

    وہ بے وفا تھا ساری حدوں سے گزر گیا

    اس نے تو یاد بھی نہ کیا عمر بھر مجھے

    اور میں اسے بھلانے کی کوشش میں مر گیا

    مشہور ہیں جہان میں بس بے وفائیاں

    میں نے تو صرف بات کی اور وہ یہ کر گیا

    وہ دشمنوں سے جا ملا انجام یہ ہوا

    میں دوستوں سے ہاتھ ملانے سے ڈر گیا

    اس دل سے کھیل کر وہ یوں اٹھ کر کے چل پڑا

    بچے کا دل ہو جیسے کھلونے سے بھر گیا

    سب اس کا پوچھتے ہیں تو میں حال کیا کہوں

    اس کی کوئی خبر ہی نہیں وہ کدھر گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے