جان من مت ہنسو میرے حالات پر
جان من مت ہنسو میرے حالات پر
گرچہ تم کو یقیں ہے مکافات پر
سچ تو یہ ہے کہ مہر و وفا کچھ نہیں
ہر تعلق ہے قائم مفادات پر
رحم آتا نہیں تم کو ہے ظالمو
ان غریبوں یتیموں کے حالات پر
شکر اس ذات کا جس کی ہے یہ عطا
رشک کس بات کا ان کمالات پر
اپنے یاروں کی جو مخبری پر ملیں
تھوکنا بھی نہیں ایسے تمغات پر
تم نے بدلے ہیں سو مرتبہ فیصلے
میں کھڑا تھا کھڑا ہوں اسی بات پر
بات حامیؔ کی ہو اور مدلل نہ ہو
تھوڑا قابو رکھو اپنے جذبات پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.