محبت کا لہو میں گھلتے جانا اچھا لگتا ہے
محبت کا لہو میں گھلتے جانا اچھا لگتا ہے
کہ خود کو بھول کر تجھ میں سمانا اچھا لگتا ہے
نجانے کون سی خوشبو بسی ہے تیرے لہجے میں
تجھے سننا تجھے ہی گنگانا اچھا لگتا ہے
کبھی اقرار کی لذت کبھی انکار کا صدمہ
مجھے تیری گلی میں آنا جانا اچھا لگتا ہے
وہ روحانی سا اک رشتہ وہ پاکیزہ سی اک چاہت
تجھے سوچوں تو خود کو بھول جانا اچھا لگتا ہے
تڑپ ہو یا سکوں ہو دونوں ہی تیری امانت ہیں
ترے غم میں بھی اب تو مسکرانا اچھا لگتا ہے
تری آنکھوں کے دریا میں اتر جانے کی خواہش ہے
کہ دریا سے بھی بہتر ڈوب جانا اچھا لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.