ہجوم بے کسی کو وجہ لطف بے کراں پایا
ہجوم بے کسی کو وجہ لطف بے کراں پایا
کہ ہم نے آج اس نا مہرباں کو مہرباں پایا
مگر تھا رنگ بزم یاس میں نیرنگ عالم کا
کسی کو سرنگوں دیکھا کسی کو شادماں پایا
ستم سمجھے ہوئے تھے ہم تری بے اعتنائی کو
مگر جب غور سے دیکھا تو اک لطف نہاں پایا
نہ پا سکتے کبھی پابند رہ کر قید ہستی میں
سو ہم نے بے نشاں ہو کر تجھے او بے نشاں پایا
ہنسی عبرت بہت جب رنگ گل کی بے ثباتی نے
چمن میں عندلیب سادہ دل کو شادماں پایا
نہ جائے کوئی میری وضع رسوا پر کہ اے حسرتؔ
کمال عاشقی نے مجھ کو یکتائے زماں پایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.