کیا قہر ہے وہ میری خوشی دیکھتے نہیں
کیا قہر ہے وہ میری خوشی دیکھتے نہیں
میری طرف وہ بھول کے بھی دیکھتے نہیں
عاشق کے حال زار کی اللہ رے بے بسی
سب لوگ دیکھتے ہیں وہی دیکھتے نہیں
وہ کب ہیں رنگ و بو کی حقیقت سے آشنا
جو پھول دیکھتے ہیں کلی دیکھتے نہیں
دیوانہ کہہ رہے ہیں مجھے ناصح شفیق
یہ کس دیار کی ہے گلی دیکھتے نہیں
احباب با وفا کی سمجھ کو میں کیا کہوں
یہ لوگ میرے دل کی لگی دیکھتے نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.