Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جیسے ہو طاقچے میں دیا آپ کا بدن

رشید حسرت

جیسے ہو طاقچے میں دیا آپ کا بدن

رشید حسرت

MORE BYرشید حسرت

    جیسے ہو طاقچے میں دیا آپ کا بدن

    موج نسیم و بند قبا آپ کا بدن

    جگنو سے رقص کرتے ہوئے سنگ سنگ ہیں

    قوس قزح سی کھینچتا سا آپ کا بدن

    تتلی کے سارے رنگ ہوئے پیرہن حسیں

    رابیل اور سمن سے سجا آپ کا بدن

    سیمیں پرند اڑان بھرے جس طرح کہیں

    جیسے ہو تیر زہر بجھا آپ کا بدن

    ہر چند چاند اوڑھے ہوئے ہے ردائے نور

    بڑھ کر ہی حد سے دودھیا تھا آپ کا بدن

    کم رتبہ آج تاج محل کے قریں ہوا

    یعنی ہے تاج آگرہ کا آپ کا بدن

    اے خوش خرام عفو کریں درگزر کریں

    زیر نگاہ عاصی رہا آپ کا بدن

    شرمندۂ قلم نہ ہوئے حسب حال ہم

    کیا آپ خوش خصال ہیں کیا آپ کا بدن

    حسرتؔ حدیث سوز سناؤں گا پھر کبھی

    اب راکھ ہوں گا میں جو جلا آپ کا بدن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے