تجھے جنوں کا یہ پہلا خمار کیسا لگا
تجھے جنوں کا یہ پہلا خمار کیسا لگا
بچھڑ کے مجھ سے تجھے اب قرار کیسا لگا
بھری بہار میں جو چھوڑ کر گیا تھا مجھے
اسے خزاں کا یہ اڑتا غبار کیسا لگا
ہماری بزم وفا سے نکل گئے ہو تو اب
جدائیوں کا نیا یہ حصار کیسا لگا
ستم کی دھوپ نے ہم کو جلا دیا تھا مگر
یہ میرے چہرے پہ تازہ نکھار کیسا لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.