ندائے گل کہ بہ وقت سحر چراغ جلے
ندائے گل کہ بہ وقت سحر چراغ جلے
بہ پیش مہر بروئے قمر چراغ جلے
ستم ظریفیٔ قسمت اندھیر خانے میں
اندھیرا چھایا رہا یہ کدھر چراغ جلے
چراغ پانیوں میں جلتے تو نہیں پھر بھی
لہو میں میرے بہ رنگ دگر چراغ جلے
مثال کرمک شب تاب جل رہا ہوں میں
بجھایا جائے گا مجھ کو اگر چراغ جلے
جو چل دیے تھے مجھے چھوڑ کر اندھیرے میں
انہیں بھی کوئی کرے اب خبر چراغ جلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.