Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہیں تو سورج پہ اندھیرے میں پڑے ہیں ہم لوگ

مجاز آشنا

ہیں تو سورج پہ اندھیرے میں پڑے ہیں ہم لوگ

مجاز آشنا

MORE BYمجاز آشنا

    ہیں تو سورج پہ اندھیرے میں پڑے ہیں ہم لوگ

    آپ اپنی ہی نگاہوں سے چھپے ہیں ہم لوگ

    خود کشی کرنے کی خواہش تو نہیں ہے لیکن

    کیا کریں ریل کی پٹری پہ کھڑے ہیں ہم لوگ

    ایسا لگتا ہے کہ اب وقت کے گلدانوں میں

    کاغذی پھولوں کے مانند سجے ہیں ہم لوگ

    غیر ممکن ہے کہ تنکے کا سہارا مل جائے

    ایک اک قطرے میں اب ڈوب رہے ہیں ہم لوگ

    اپنے ہونٹوں پہ ہے لکھا ہوا صحرا صحرا

    لطف یہ ہے کہ سمندر سے چلے ہیں ہم لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے