سرخ رو خود کو کریں ہم آپ کو رسوا کریں
سرخ رو خود کو کریں ہم آپ کو رسوا کریں
وقت ایسا دن نہ دکھلائے کہ ہم ایسا کریں
آئنے کو صاف رکھنا جب رہا اپنا اصول
آپ کی جانب سے اپنے دل کو کیوں میلا کریں
بحر طوفاں سے گزرنے کی اگر ہمت نہیں
آپ ساحل سے ہمارا حوصلہ دیکھا کریں
وقت کا فرہاد بن جانا کوئی مشکل نہیں
ہم اگر تیشہ زنی کا حوصلہ پیدا کریں
ہم بھی دیکھیں گے نجوم و کہکشاں بھی رشک سے
اک جگہ اخلاص سے مل کر اگر بیٹھا کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.