مجھے تو تیرے علاوہ پتہ کسی کا نہیں
مجھے تو تیرے علاوہ پتہ کسی کا نہیں
تو جانتا ہے میں تیرا ہوں یا کسی کا نہیں
بھنور میں آن پھنسے ہیں تو چیختے کیوں ہو
کہا نہیں تھا تمہیں ناخدا کسی کا نہیں
اتار لیتا ہے سب کے نقوش سینے میں
یہ اور بات کہ یہ آئنہ کسی کا نہیں
دیئے بھی پاس ہیں لیکن شکست شب کے لیے
محاذ کھول دے یہ حوصلہ کسی کا نہیں
اگر ملے تھے تو اک دن جدا بھی ہونا تھا
قصور اس میں ترا یا مرا کسی کا نہیں
ظہیرؔ ہم ہی چلاتے تھے روشنی کے تیر
ہمارے بعد تو یہ مشغلہ کسی کا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.