متن کیسا ہے حاشیہ کیا ہے
متن کیسا ہے حاشیہ کیا ہے
دیکھتے ہیں محاکمہ کیا ہے
نقد عیب و ہنر پرکھتی ہے
مختلف اس سے تجزیہ کیا ہے
دل یہ کہتا ہے ہم ہی خاطی ہیں
اس سے بہتر محاسبہ کیا ہے
ہیں سبھی آئنے نشانے پر
دوستو یہ معاملہ کیا ہے
زخم کھانا جگر لہو کرنا
اور شاعر کا مشغلہ کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.