دل بتا کون سا قدرت کا کرشمہ دیکھوں
دل بتا کون سا قدرت کا کرشمہ دیکھوں
چاند دیکھوں یا اسے چھت پہ ٹہلتا دیکھوں
کاش تقدیر وہ لمحہ بھی میسر کر دے
آئنہ بن کے میں جب اس کا سنورنا دیکھوں
کس سے حاصل ہوئی تہذیب کی دولت تجھ کو
تیری پوشاک کو دیکھوں ترا لہجہ دیکھوں
فکر بچوں کہ مجھے جب بھی پریشان کرے
بے زباں اڑتے پرندوں کا عقیدہ دیکھوں
پھول کھلنے کا نظارا تو سبھی کرتے ہیں
میری خواہش ہے کہ خوشبو کو بکھرتا دیکھوں
جس نے لوگوں کی حقیقت کو سمجھ رکھا ہے
بس اسی شخص کو دنیا میں اکیلا دیکھوں
مجھ کو کردار کی کھیتی کے ثمر دکھلا دے
اتنا خالی میں نہیں ہوں ترا شجرہ دیکھوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.