دھول آنکھوں سے ابھی نکلی نہیں
دھول آنکھوں سے ابھی نکلی نہیں
آئنہ خانے میں خاموشی نہیں
یوں بھی تجھ کو بھولنا دشوار ہے
اور تجھ میں عیب بھی کوئی نہیں
دھوپ اتنی تیز تھی کہنا پڑا
سائے کی مجھ کو ضرورت ہی نہیں
بس اسی کے رقص میں وجدان ہے
وہ جو مٹی چاک تک پہنچی نہیں
خودبخود ہی اب وہ در کھلنے لگا
جس تلک دنیا کبھی پہنچی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.