دکھ کو مرے سمجھ گئے سن کے خوشی نہیں ہوئی
دکھ کو مرے سمجھ گئے سن کے خوشی نہیں ہوئی
تم بھی مری جگہ پہ تھے سن کے خوشی نہیں ہوئی
آپ ہی اپنا ظرف تم خود میں جنم سے بند تھے
پھوٹ کے آج رو پڑے سن کے خوشی نہیں ہوئی
صبح سے شام مسئلے اپنے تمام مسئلے
چاہ کے حل نہ کر سکے سن کے خوشی نہیں ہوئی
آج جو دل پہ بار ہیں لوگ جو ناگوار ہیں
پہلے تمہارے یار تھے سن کے خوشی نہیں ہوئی
کام کے سارے رابطے کام کے سارے واسطے
کام نہ آئے آپ کے سن کے خوشی نہیں ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.