وہ عشق کے خمار سے باہر نکل گئی
وہ عشق کے خمار سے باہر نکل گئی
تتلی جو کوئے یار سے باہر نکل گئی
میں اس کو بھول جاؤں یہ ممکن نہیں رہا
یہ بات اختیار سے باہر نکل گئی
ہاں تم نے قید کرنے کی کوشش تو کی بہت
جو روشنی تھی غار سے باہر نکل گئی
اب فیصلے کی کوئی بھی صورت نہیں رہی
یہ جنگ جیت ہار سے باہر نکل گئی
وہ روح جو تڑپتی رہی آپ کے لئے
اب جسم کے حصار سے باہر نکل گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.