تعدلو اعدلو آیات پہ پابندی ہے
تعدلو اعدلو آیات پہ پابندی ہے
اس لیے ایک ملاقات پہ پابندی ہے
جان ڈالی ہے تن مردہ میں اک آنچل نے
کون کہتا ہے کرامات پہ پابندی ہے
کوئی گر چاہے تو کھل کر بھی نہیں رو سکتا
حکم حاکم ہے کہ برسات پہ پابندی ہے
حسن والوں سے جواب اس کا کوئی لے آئے
آپ کے دین میں خیرات پہ پابندی ہے
قید کر ڈالا پرندے کو ہے پنجرے میں مگر
کون سمجھائے کہ نغمات پہ پابندی ہے
کیسے رشتوں کے تقدس کو ہے پامال کیا
بس زبانی ہی خرافات پہ پابندی ہے
غم ہزاروں ہوں تو پوچھے گا نہ کوئی احمد
بس یہاں خوشیوں کی بہتات پہ پابندی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.