مستقل سوچتا ہوں کیا ہوں میں
مستقل سوچتا ہوں کیا ہوں میں
اپنے اندر جو جھانکتا ہوں میں
ساری دنیا کو جانتا ہوں میں
خود سے نا آشنا رہا ہوں میں
زندگی تیری آرزو میں کیوں
لمحہ لمحہ تڑپ رہا ہوں میں
کچھ تو آ جائے گی چمک مجھ میں
ایک مدت سے تپ رہا ہوں میں
تیرے ہونے سے تھا وجود مرا
تیری رخصت سے مر مٹا ہوں میں
میرے اخترؔ تجھے خبر ہوگی
جان سے تجھ کو چاہتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.