میں جا بجا پھرا ہوں تری آرزو لئے
میں جا بجا پھرا ہوں تری آرزو لئے
خود کو بھلا چکا ہوں تری آرزو لئے
مقصد مجھے حیات کا تو نے بھلا دیا
تیرا بنا رہا ہوں تری آرزو لئے
دنیا بسی ہوئی ہے سمندر کے پار بھی
اس پار بھی گیا ہوں تری آرزو لئے
اک جستجو نے دل کا سکوں تک چرا لیا
جنگل میں آ بسا ہوں تری آرزو لئے
شاکرؔ مجھے سکوں سے جہاں نیند آ سکے
اس شہر کو چلا ہوں تری آرزو لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.