نیا شخص رویا پرانا بھی رویا
نیا شخص رویا پرانا بھی رویا
لگا تیر مجھ کو نشانہ بھی رویا
تھکا جب قلم میرے غم لکھتے لکھتے
تو کاغذ بھی رویا فسانہ بھی رویا
کہ جب تم نے بھیجا ہمیں سوگ نامہ
تو پھر ہم بھی روئے زمانہ بھی رویا
تری یاد میں جب ذرا ہم بھی روئے
تو دیکھا کہ دل کا خزانہ بھی رویا
تھا ہنستا گھرانا تھے سب ایک اردمؔ
مگر جب وہ ٹوٹا ٹھکانہ بھی رویا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.