مجھ کو مجھ سے جدا کیا تو نے
مجھ کو مجھ سے جدا کیا تو نے
میرا بن کر یہ کیا کیا تو نے
میرے آنسو بھی مجھ سے چھین لئے
اس قدر غم عطا کیا تو نے
اب طلب کی طلب نہیں مجھ کو
نقش فانی فنا کیا تو نے
چند لمحوں میں رات ختم ہوئی
صبح خنداں یہ کیا کیا تو نے
تیری چاہت میں دور جا نکلا
ماسوا ماورا کیا تو نے
آج واصفؔ نے کہہ دیا اس کو
بخدا با خدا کیا تو نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.