بہتا ہے میری آنکھ سے آنسو نہیں لہو
بہتا ہے میری آنکھ سے آنسو نہیں لہو
جس کا سبب ہے عشق فقط عشق اور تو
اے یار دیکھتا ہوں تعجب سے آئنہ
جیسے کہ میں نے دیکھا ہو اس کو ہی ہو بہ ہو
دنیا سے ایک بات ہے یہ سیکھنی مجھے
آئے نہ جو سمجھ میں اسے کہنا فالتو
آخر وہ کون ہے جسے یہ دستیاب ہے
ہم کو تو کھا گئی ہے محبت کی آرزو
اک دن نکال پھینکیں گے دفتر سے تم کو لوگ
تم میں سے آ رہی ہے شرافت کی ایک بو
گھٹ گھٹ کے مر گیا وہ تماشے کے بیچ میں
تم تالیاں بجاتے رہے تھو ہے تم پہ تھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.