مری ذات ذرۂ_بے_نشاں
دلچسپ معلومات
ڈرامہ: میری ذات ذرہ بے نشاں-2009
میں وہ کس طرح سے کروں بیاں
جو کئے گئے ہیں ستم یہاں
سنے کون میری یہ داستاں
کوئی ہم نشیں ہے نہ راز داں
جو تھا جھوٹ وہ بنا سچ یہاں
نہیں کھولی میں نے مگر زباں
یہ اکیلا پن یہ اداسیاں
مری زندگی کی ہیں ترجماں
مری ذات ذرۂ بے نشاں
کبھی سونی صبح میں ڈھونڈنا
کبھی اجڑی شام کو دیکھنا
کبھی بھیگی آنکھوں سے جاگنا
کبھی بیتے لمحوں کو سوچنا
مگر ایک پل ہے امید کا
ہے مجھے خدا کا جو آسرا
نہیں میں نے کوئی گلہ کیا
نہ ہی میں نے دی ہیں دہائیاں
مری ذات ذرۂ بے نشاں
میں بتاؤں کیا مجھے کیا ملے
مجھے صبر ہی کا صلہ ملے
کسی یاد ہی کی ردا ملے
کسی درد ہی کا صلہ ملے
کسی غم کی دل میں جگہ ملے
جو مرا ہے وہ مجھے آ ملے
رہے شاد یونہی مرا جہاں
کہ یقیں میں بدلے مرا گماں
مری ذات ذرۂ بے نشاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.