یہ اور بات ترے روبرو نہیں گزرا
دلچسپ معلومات
ڈرامہ: مات-2011
یہ اور بات ترے روبرو نہیں گزرا
میں جس عذاب سے گزرا ہوں تو نہیں گزرا
بات ہی بات میں کیا جانیے کیا بات ہوئی
مجھ سے نا خوش مری تقدیر اسی رات ہوئی
جیت اس کی ہوئی اور مجھے مات ہوئی
دشت تھا صحرا تھا تنہائی تھی ویرانی تھی
اپنے بھی اپنے نہیں بس یہی حیرانی تھی
بے وفائی تھی مسلسل جو مرے ساتھ ہوئی
جیت اس کی ہوئی اور مجھے مات ہوئی
کرب تھا جبر تھا کچھ دوری تھی مجبوری تھی
اب ادھوری ہے محبت جو کبھی پوری تھی
جب مری پیاس بڑھی درد کی برسات ہوئی
جیت اس کی ہوئی اور مجھے مات ہوئی
ٹکڑے ٹکڑے مجھے ہونا تھا بکھر جانا تھا
یہ عبادت بھی تو پتھر ہی سے ٹکرانا تھا
کتنی گھائل تیری چاہت میں مری ذات ہوئی
جیت اس کی ہوئی اور مجھے مات ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.