رس کے بھرے مورے نین
ہاری ہاری میں ہاری
من آنگن پہ عشق ہے طاری
گزرے نہ دن رین ہمارے
لے گئے ہو تم چین ہمارے
واری جاؤں میں ساری ساری
من رقصم رقصم تن رقصم
ما یارم پیارم غم رقصم
جو عشق کرے ہر دم رقصم
جو عشق کرے ہر دم رقصم
تن رقصم من رقصم
تن رقصم من رقصم
کہہ دیوے سب انکھیاں سچیاں
تم جیسی نہ تکیاں انکھیاں
دل بھی جاگے رات جگا ہے
ہجر ترا مجھے زہر لگا ہے
واری جاؤں میں ساری ساری
من رقصم رقصم تن رقصم
ما یارم پیارم غم رقصم
جو عشق کرے ہر دم رقصم
جو عشق کرے ہر دم رقصم
بات کرو جی کہنے والی
دل میں ہے جو رہنے والی
دور نہ جاؤ کون سہے گا
اپنا مجھ کو کون کہے گا
ہو گیا ہے تو طاری طاری
سوچو کہ راہوں میں تم ہو
یادوں کی بانہوں میں تم ہو
زخم ترا مجھے یاد رہے گا
درد ترا ترے بعد رہے گا
پھرتی جاؤں میں ماری ماری
ہاری ہاری میں ہاری
من آنگن پہ عشق ہے طاری
ہاری ہاری میں ہاری
من آنگن پہ عشق ہے تاری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.