حسن کے جزیروں میں روپ کے کناروں پر
دلچسپ معلومات
ڈرامہ: پری زاد-2021
حسن کے جزیروں میں روپ کے کناروں پر
ریشمی اندھیرے ہیں سرمئی اجالے ہیں
اک ناز آفریں دل پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے
جس کی جھیل آنکھوں میں دو نیل گوں سے پیالے ہیں
نہ پوچھ پری زادوں سے یہ ہجر کیسے جھیلا ہے
یہ تن بدن تو چھلنی ہے اور روح پر بھی چھالے ہیں
کیسے جان پاؤ گے عشق میں کیا گزری ہے
کتنے زخم کھائے ہیں؟ کتنے درد پالے ہیں
خواہشوں کے جنگل میں حسرتوں کے بستر پر
جسم تو گلابی ہیں اور دل سے کالے ہیں
میں روپ کا پجاری ہوں میں لمس کا بھکاری ہوں
لیکن جہاں میں بستا ہوں وہاں مندروں پہ تالے ہیں
کیا عشق وہ نبھائیں گے کیا حسن کو وہ سراہیں گے
تاریک جن کے چہرے ہیں مقدروں پہ جالے ہیں
دشمنوں سے کیا شکوہ کیا گلہ رقیبوں سے
یہ سانپ آستینوں میں ہم نے خود ہی پالے ہیں
نہ پوچھ پری زادوں سے یہ ہجر کیسے جھیلا ہے
یہ تن بدن تو چھلنی ہے اور روح پر بھی چھالے ہیں
کیسے جان پاؤ گے عشق میں کیا گزری ہے
کتنے زخم کھائے ہیں کتنے درد پالے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.