مرے پاس تم ہو
بھول جانے کا ہنر مجھ کو سکھاتے جاؤ
جا رہے ہو تو سبھی نقش مٹاتے جاؤ
چلو رسماً ہی سہی مڑ کے مجھے دیکھ تو لو
توڑتے توڑتے تعلق کو نبھاتے جاؤ
کبھی کبھی یہ مجھے ستائے
کبھی کبھی یہ رلائے
فقط میرے دل سے اتر جائیے گا
بچھڑنا مبارک بچھڑ جائیے گا
کبھی کبھی یہ مجھے ستائے
کبھی کبھی یہ رلائے
میں سمجھا تھا تم ہو تو کیا اور مانگوں
مری زندگی میں مری آس تم ہو
یہ دنیا نہیں ہے مرے پاس تو کیا
مرا یہ بھرم تھا مرے پاس تم ہو
مگر تم سے سیکھا محبت بھی ہو تو
دغا کیجئے گا مکر جائیے گا
ترا ہاتھ کل تک مرے ہاتھ میں تھا
ترا دل دھڑکتا تھا دل میں ہمارے
یہ مخمور آنکھیں جو بدلی ہوئی ہیں
کبھی ہم نے ان کے ہیں صدقے اتارے
کہیں اب ملاقات ہو جائے ہم سے
بچا کر نظر کو گزر جائیے گا
جینا ہے تیرے بنا
جینا ہے تیرے بنا
جینا ہے اب مجھ کو تیرے بنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.