جا تجھے معاف کیا جا تجھے معاف کیا
دلچسپ معلومات
ڈرامہ: دو بول-2019
پیار کی راہ میں مجھ کو یوں چھوڑنے والے
جا تجھے معاف کیا دل کو توڑنے والے
ستم ہے خدایا کیوں پیار بنایا جو لوٹے دل کا جہان
دل اتنا رلایا ہے غم مسکرایا کہ اپنے ہیں انجان
ٹوٹ کر پیار کرے دل جو بکھر جاتا ہے
عشق تو سامنے آنکھوں کے مکر جاتا ہے
اپنی دھڑکن کو مرے دل سے جوڑنے والے
جا تجھے معاف کیا دل کو توڑنے والے
بوجھ ہے دل پہ محبت کا اتاروں کیسے
کہہ کے دو بول یہ اک عمر گزاروں کیسے
رکھ دے پیمانے پہ اپنوں کو تولنے والے
جا تجھے معاف کیا دل کو توڑنے والے
ستم ہے خدایا کیوں پیار بنایا جو لوٹے دل کا جہاں
دل اتنا رلایا ہے غم مسکرایا کہ اپنے ہیں انجان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.