- کتاب فہرست 180548
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1867
طب774 تحریکات280 ناول4040 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار62
- دیوان1391
- دوہا65
- رزمیہ98
- شرح171
- گیت86
- غزل928
- ہائیکو12
- حمد35
- مزاحیہ37
- انتخاب1488
- کہہ مکرنی6
- کلیات637
- ماہیہ18
- مجموعہ4457
- مرثیہ358
- مثنوی768
- مسدس52
- نعت492
- نظم1123
- دیگر64
- پہیلی16
- قصیدہ174
- قوالی19
- قطعہ54
- رباعی273
- مخمس18
- ریختی12
- باقیات27
- سلام32
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ73
- واسوخت24
ممتاز شیریں کے افسانے
گھر تک
اپنے گاؤں کو جاتے ہوئے ایک ایسے شخص کی کہانی جو راستہ بھٹک گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک معاون بھی ہے جسے وہ راستے میں کہانی سناتا ہے۔ راستہ تلاش کرتے شام ہو جاتی ہے تو انھیں دور سے مشعل جلنے اور عورتوں کے رونے کی آواز آتی ہے۔ قریب جانے پر پتہ چلتا ہے کہ رونے والی اس کی ماں اور بہن ہیں۔ وہ دونوں اس کے چھوٹے بھائی کے قبر کے پاس رو رہی ہیں، جس کے لیے وہ شہر سے کھلونے اور کپڑے لے کر آیا تھا۔
کفارہ
زندگی اور موت کے درمیان جدوجہد کرتی ایک ایسی عورت کی داستان ہے جو درد زہ میں مبتلا ہے، مرا ہو بچہ پیدا ہوتا ہے، کسی صورت عورت بچ جاتی ہے۔ خود کو زندہ سلامت پاکر عورت کہتی ہے کہ میں نے کسی زندگی کو نہیں موت کو جنم دینے کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی سوال کرتی ہے اس کفارے کے لیے اسی کا انتخاب کیوں کیا گیا، ایک عورت ہی کیوں، کسی مرد کا انتخاب کیوں نہیں؟
اپنی نگریا
ادب سے جنون کی حد تک محبت کرنے والے ایک ایسے جوڑے کی کہانی جو ایک ادبی رسالہ نکالتا ہے۔ اپنے رسالے کو بہتر اور دوسروں سے منفرد بنانے کے لیے دوسری زبانوں کے شاہکار کے اردو تراجم اپنے رسالے میں شائع کرتے ہیں۔ رفتہ رفتہ انھیں اس بات کا احساس ہونے لگتا ہے کہ اس قسم کے رسالوں کی کوئی قدر نہیں ہے اور ان کے لیے رسالے کے معیار کو برقرار رکھنا دشوار ہو جاتا ہے۔
انگڑائی
ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو اپنی پروفیسر کی محبت میں مبتلا ہے۔ پورے کالج میں ان کے معاشقے کا ذکر ہوتا رہتا ہے۔ اسی درمیان لڑکی کی منگنی اس کے گھر والے کر دیتے ہیں، پھر بھی لڑکی اپنی پروفیسر کی محبت کو بھول نہیں پاتی۔ رفتہ رفتہ اپنے ہونے والے شوہر کی یاد اور مرد کی دلکشی خاتون پروفیسر میں اس کی دلچسپی کو ختم کر دیتی ہے۔
گھنیری بدلیوں میں
یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جس کا شوہر ہمیشہ کتابوں میں کھویا رہتا ہے۔ وہ اسے رومان و محبت کی دنیا میں لانے کی مسلسل کوشش کرتی ہے، لیکن سب بیسود۔ شوہر کے پاس اپنی بیوی کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا۔ جب ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی تو پورے سال شوہر نے کوئی دوسرا کام نہیں کیا تھا۔ بس ہر وقت بیوی کے ارد گرد منڈلاتا رہتا تھا۔ لیکن اب وہ اپنے کام اور دوستوں میں اس قدر مصروف رہتا ہے کہ اسے بیوی کا خیال تک نہیں آتا۔ بیوی اس کا یہ رویہ دیکھ کر ہر وقت کڑھتی رہتی ہے۔ پھر ایک رات ایسی آئی کہ اس نے ان دونوں کی زندگی کو پوری طرح بدل دیاتھا۔
آئینہ
قدآدم آئینے کے سامنے کھڑی ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو آئینے میں اپنا عکس دیکھ کر اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کر رہی ہے۔ وہ ہنس رہی ہے کیونکہ وہ خوش ہے، خوش وہ اسلیے ہے کہ وہ امتحان میں کامیاب ہو گئی ہے۔ جبھی گھر کی خادمہ اسے بتاتی ہے کہ نانی بی نہیں رہیں۔ نانی بی کی موت کی خبر سن کر اس کا چہرہ اتر جاتا ہے اور انجان خاتون ساتھ گزرا اس کا بچپن آنکھوں کے سامنے گھومنے لگتا ہے۔
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets
-
ادب اطفال1867
-