پاکستان کے شاعر اور ادیب
کل: 2091
احمد فراز
- پیدائش : کوہٹ
- سکونت : اسلام آباد
- وفات : اسلام آباد
بے انتہا مقبول پاکستانی شاعر، اپنی رومانی اوراحتجاجی شاعری کے لئے مشہور
علامہ اقبال
عظیم اردو شاعر، 'سارے جہاں سے اچھا...' اور 'لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری' جیسے شہرہ آفاق ترانے کے خالق
فیض احمد فیض
سب سے پسندیدہ اور مقبول پاکستانی شاعروں میں سے ایک ، اپنے انقلابی خیالات کے سبب کئی برس قید میں رہے
گلزار
- پیدائش : دینا جھیلم
- سکونت : ممبئی
ممتاز فلم ساز و ہدایت کار، فلم نغمہ نگار اور افسانہ نگار۔ مرزا غالب پر ٹیلی ویژن سیریل کے لئے مشہور۔ ساہتیہ اکادمی اوارڈ یافتہ
انتظار حسین
ممتاز ترین فکشن رائیٹر ، اپنے منفرد حکایتی اسلوب اور تقسیم کے تجربے کے تخلیقی بیان کے لیے معروف۔ مین بکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے والے پہلے اردو ادیب ۔
مخدوم جہانیان جہان گشت
مولوی عبدالحق
محمد حسین آزاد
اردو کے ممتاز ترین صاحب اسلوب نثر نگار اور شاعر، ’آب حیات‘ کے مصنف، اردو میں جدید نظم کی تحریک کے بانیوں میں شامل۔
مستنصر حسین تارڑ
ہر حلقے میں پڑھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی فکشن نویس اور سفرنامہ نگار۔ غیر معمولی ادبی حسن کی حامل تحریروں کے لیے معروف۔
پطرس بخاری
پطرس بخاری ماہر تعلیم ، انشائیہ نگار ، براڈکاسٹر اور پاکستان کے سفیر تھے۔ اردو ادب میں مزاح نگاری کے لئے مشہور۔
سعادت حسن منٹو
ناموراردو فکشن رائیٹر- شاہکار افسانوں کے خالق، جن میں 'ٹھنڈا گوشت' ، 'کھول دو' ، ٹوبہ ٹیک سنگھ'، 'بو' وغیرہ قابل ذکر ہیں
صمصام الدولہ شہنواز خان
- پیدائش : لاہور
- سکونت : دولت آباد
- وفات : اورنگ آباد
شہزاد احمد
نئی اردو غزل کے اہم ترین پاکستانی شاعروں میں نمایاں
عبد الحمید عدم
مقبول عام شاعر، زندگی اور محبت پر مبنی رومانی شاعری کے لیے معروف
ابواللیث صدیقی
افضال احمد سید
پاکستان کے ممتاز ترین شاعروں میں سے ایک، اپنی تہہ دار شاعری کے لیے معروف
احمد مشتاق
- پیدائش : لاہور
- سکونت : ریاستہائے متحدہ امریکہ
پاکستان کے معروف ترین اور محترم جدید شاعروں میں سے ایک، اپنے نوکلاسیکی آہنگ کے لیے معروف
احمد ندیم قاسمی
پاکستان کے ممتاز ترین ترقی پسند شاعر، اہم افسانہ نگاروں میں بھی ممتاز، اپنے رسالے ’فنون‘ کے لئے مشہور، سعادت حسن منٹو کے ہم عصر
اختر شیرانی
مقبول ترین اردو شاعروں میں شامل ، شدید رومانی شاعری کے لئے مشہور
امرتا پریتم
پنجابیزبان کی مقبول شاعرہ اور فکشن نگار۔ گیان پیٹھ انعام سے سرفراز
عزیز حامد مدنی
نئی اردو شاعری کی ممتاز شخصیت، ان کی کئی غزلیں گائی گئی ہیں
بلراج کومل
ممتاز جدید شاعر اور افسانہ نگار، ہندوستان میں جدید اردو نظم کے فرو غ کے لئے اہم خدمات انجام دیں۔
باقی صدیقی
پاکستان کے ممتاز ترین جدید شاعروں میں شامل
احسان دانش
بیسویں صدی کی چوتھی اور پانچویں دہائیوں کے مقبول ترین شاعروں میں شامل، فیض احمد فیض کے ہم عصر
فہمیدہ ریاض
پاکستانی شاعرہ ، اپنے تانیثی اور غیر روایتی خیالات کے لئے معروف
حبیب جالب
- پیدائش : ہوشیار پور
- سکونت : لاہور
- وفات : لاہور
مقبول انقلابی پاکستانی شاعر ، سیاسی جبر کی مخالفت کے لئے مشہور
حفیظ جالندھری
مقبول رومانی شاعر ، ملکہ پکھراج نے ان کی نظم ’ ابھی تو میں جوان ہوں‘ کو گا کر شہرت دی ، پاکستان کا قومی ترانہ لکھا
افتخار عارف
- پیدائش : لکھنؤ
- سکونت : اسلام آباد
پاکستان کے اہم ترین شاعروں میں نمایاں، اپنی تہذیبی رومانیت کے لیے معروف
عشرت آفریں
تانیثی خیالات کی حامل معروف شاعرہ، گہرے سماجی اورتخلیقی شعور کے ساتھ شاعری کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
جمال احسانی
اہم ترین ما بعد جدید پاکستانی شاعروں میں سے ایک، اپنے انفرادی شعری تجربے کے لیے معروف
جوش ملیح آبادی
- پیدائش : ملیح آباد
- سکونت : اسلام آباد
- وفات : اسلام آباد
سب سے شعلہ مزاج ترقی پسند شاعر، شاعر انقلاب کے طور پر معروف
خاطر غزنوی
اپنی غزل ’گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے‘ کے لیے مشہور، جسے کئی گایکوں نے آواز دی ہے
کشور ناہید
- پیدائش : بلند شہر
- سکونت : اسلام آباد
پاکستانی شاعرہ ، اپنے تانیثی خیالات اور مذہبی کٹرپن کی مخالفت کے لئے مشہور
محمد اظہار الحق
محسن نقوی
- پیدائش : ڈیرہ غازی خان
- سکونت : ملتان
- وفات : لاہور
مقبول پاکستانی شاعر، کم عمری میں وفات
مختار صدیقی
منیر نیازی
- پیدائش : ہوشیار پور
- سکونت : لاہور
پاکستان کے ممتاز ترین جدید شاعروں میں شامل۔ فلموں کے لئے گیت بھی لکھے