تم بادلوں کی گرج سنو_گے
تم بادلوں کی گرج سنو گے
اور مجھے یاد کرو گے
اور سوچو گے وہ طوفانوں کی چاہ کرتی تھی
آسمان کا کنارا تیز سرخ رنگ کا ہو جائے گا
اور تمہارے دل میں
جیسا کہ پہلے ہوتا تھا
آگ لگ جائے گی
اس دن ماسکو میں
یہ سب سچ ہو جائے گا
جب آخری مرتبہ میں تم سے رخصت چاہوں گی
اور ان بلندیوں کی جانب تیزی سے بڑھوں گی
جن کی میں خواہش کرتی رہی ہوں
اپنا سایہ
اس وقت بھی تمہارے پاس چھوڑتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.