ناسٹلجیا پر اشعار
گزرے ہوئے دنوں کو یاد
کرکے چھا جانے والی اداسی کچھ میٹھی سی ہوتی ۔ اس کا ذائقہ تو آپ نے چکھا ہی ہوگا ۔ ہمارا یہ انتخاب پڑھئے جو ہم میں سے ہر شخص کے ماضی کی بازدید کرتا ہے اور گزرے ہوئے لمحوں کی یادوں کو زندہ کرتا ہے ۔
جمالؔ ہر شہر سے ہے پیارا وہ شہر مجھ کو
جہاں سے دیکھا تھا پہلی بار آسمان میں نے
-
موضوع : بچپن شاعری
پانی میں عکس اور کسی آسماں کا ہے
یہ ناؤ کون سی ہے یہ دریا کہاں کا ہے
-
موضوع : ہجرت
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھے
کہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
-
موضوع : بچپن شاعری
یہی تشویش شب و روز ہے بنگالے میں
لکھنؤ پھر کبھی دکھلائے مقدر میرا
لکیریں کھینچ کے مٹی پہ بیٹھ جاتا ہوں
یہاں مکاں تھا یہ بازار یہ گلی اس کی
کیا قیامت ہے کہ سو بار کے سوچے ہوئے لوگ
سامنے آئے تو تاخیر سے پہچانے گئے
-
موضوع : ریختہ